La Ilaha Illallah, Allama Iqbal

La Ilaha Illallah by Allama Iqbal

la ilaha illallah

لا الہ الا اللہ 


خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ 

خودی ہے تیغ، فساں لا الہ الا اللہ


سر نہاں: پوشیدہ بھید

فساں: تلوار کو  تیز دھار کرنے والا آلہ


یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے 

صنم کدہ ہے جہاں، لا الہ الا اللہ


کیا ہے تو نے متاع غرور کا سودا 

فریب سود و زیاں، لا الہ الا اللہ


متاع غرور:  دنیاوی کی دولت

سود و زياں: نفع و نقصان


یہ مال و دولت دنیا، یہ رشتہ و پیوند 

بتان وہم و گماں، لا الہ الا اللہ


خرد ہوئی ہے زمان و مکاں کی زناری 

نہ ہے زماں نہ مکاں، لا الہ الا اللہ


اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں 

مجھے ہے حکم اذاں، لا الہ الا اللہ

(Allama Iqbal, Zarab e Kallem)


Post a Comment

0 Comments